پی ڈی ایم اے کا پنجاب میں مون سون بارشوں کے دوسرے اسپیل کا الرٹ، اربن فلڈنگ کا خدشہ


ادارے نے راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے، جبکہ نالہ لئی، کشمیر، مری، گلیات اور شمال مشرقی پنجاب کے برساتی نالوں میں طغیانی اور فلیش فلڈنگ کے امکانات بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر عباس میلہ نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ سمیت محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لائیو اسٹاک کے محکموں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔
پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز، آندھی اور طوفان کے دوران محفوظ مقامات پر رہنے، آسمانی بجلی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور بچوں کو نشیبی علاقوں، جمع پانی اور بجلی کے کھمبوں یا تاروں کے قریب نہ جانے دینے کی ہدایت کی ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کو پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کرنے کا کہا گیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے