ماں نے دوسری شادی کیوں کی ؟ بیٹے نے کھیتوں پر کام کرتے سوتیلے باپ کو کدال کے وار سے مار دیا

بہاولنگر( پنجاب پوسٹ ) فورٹ عباس کے علاقے میں پسند کی شادی ایک اور جان لے گئی۔ چک 269/HR کے رہائشی اللہ دتہ کو فائرنگ اور کدال کے وار کرکے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول نے سرور بی بی سے پسند کی شادی کی تھی، جس پر خاتون کے بیٹے مبشر حسین اور سابق شوہر عبدالستار کو شدید رنج تھا۔ واقعے کے روز اللہ دتہ اپنے کھیت میں کام کر رہا تھا کہ مبشر حسین وہاں پہنچا اور اس کے پیٹ میں گولی مار دی۔ مقتول کے زمین پر گرنے کے بعد ملزم نے قریب پڑی کدال سے اس کے سر پر بھی پے در پے وار کیے۔

شور سن کر علاقہ مکین موقع پر پہنچے تو ملزم اپنے ساتھی عمر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے زخمی اللہ دتہ کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور تشویشناک حالت کے باعث ٹی ایچ کیو اسپتال فورٹ عباس منتقل کیا، تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

واقعے کا ڈی پی او بہاولنگر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے تھانہ فورٹ عباس میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قلیل وقت میں مرکزی ملزم مبشر حسین کو گرفتار کر لیا، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ڈی پی او بہاولنگر کا کہنا ہے کہ مقتول کے ورثاء کے ساتھ انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے اور واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے