جعلی انوائسنگ اور ٹیکس چوری کے خلاف پنجاب ریونیو اتھارٹی کا شکنجہ مزید سخت

لاہور ( پنجاب پوسٹ) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے صوبے بھر میں نئے بزنس رجسٹریشن اور انوائس مانیٹرنگ سسٹم کے مؤثر نفاذ کے لیے اقدامات تیز کر دیے ہیں، جبکہ جعلی انوائسنگ اور ٹیکس چوری کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس میں تمام اضلاع کے کمشنرز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں نئے بزنس رجسٹریشن، نان فائلرز کے خلاف کارروائیوں، ماہانہ ریونیو اہداف اور ضلعی سطح پر کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران چیئرمین پی آر اے نے افسران کو ہدایت کی کہ ٹیکس دہندگان کی بروقت اور شفاف ریٹرن فائلنگ یقینی بنانے کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے، جبکہ سروسز سیکٹر میں ٹیکس وصولیوں اور رجسٹریشن کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹیکس نظام مکمل ڈیجٹیلائز،پنجاب حکومت نے 97ارب اضافی ٹیکس وصول کیا،مجتبیٰ شجاع الرحمان

معظم اقبال سپرا نے تمام کمشنرز کو کاروباری برادری کو حکومتی اقدامات اور ٹیکس قوانین سے آگاہ کرنے، ان کے مسائل کے بروقت حل، زیر التواء کیسز کی مؤثر پیروی اور واجبات کی ریکوری کے لیے خصوصی اقدامات یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ریونیو اہداف کے بروقت حصول، ٹیکس نظام میں شفافیت اور ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ کے لیے اقدامات مزید تیز کیے جائیں، جبکہ انفورسمنٹ ٹیمیں عوامی شکایات کے فوری ازالے اور جعلسازی کے خاتمے کے لیے اپنی کارروائیاں مزید مؤثر بنائیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے