غیر ملکی خواتین سے اغوا و زیادتی کیس، تین ملزمان کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ

لاہور (پنجاب پوسٹ) دو غیر ملکی خواتین کے اغوا اور زیادتی کے مقدمے میں عدالت نے تین ملزمان رضوان، نواز اور ناصر کو مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ اظہر محمود نے کیس کی سماعت کی۔ تفتیشی افسر نے تینوں ملزمان کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔


دورانِ سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ اب تک ملزمان سے کیا برآمد کیا گیا ہے۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ ملزم رضوان اور ناصر سے اسلحہ برآمد ہو چکا ہے، جبکہ ملزم نواز سے اسلحہ کی برآمدگی ابھی باقی ہے۔
تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان سے رقم، جیولری اور گھڑی بھی برآمد کرنا مقصود ہے، جس کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد تینوں ملزمان کو مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے