لا ہور (پنجاب پوسٹ) ائیرپورٹ زرائع کے مطابق لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک کے دیگر ائیرپورٹس سے بیرون ممالک جانے والی 41 پروازیں منسوخ 30 میں تاخیر ہوئی۔لاہور منسوخ ہونے والی پروازوں میں سعودی عرب کے مختلف شہروں دوبئی بحرین قطر ترکی شامل ہیں۔
لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 10 اسلام آباد ائیرپورٹ سے 9 کراچی سے 14 پروازیں منسوخ ہوئیں۔لاہور ملتان اور پشاور ائیرپورٹ سے چار چار پروازیں منسوخ ہوئیں۔لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مدینہ منورہ جدہ ریاض دوبئی شارجہ قطر ترکی لندن جانے والی 15 پروازوں میں تین سے سات گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:عمرے کی آڑ میں مبینہ گداگری کے لیے سعودی عرب جانے والا منظم گینگ بے نقاب
پروازوں کی منسوخی اور تاخیر سے روانگی کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔لاہور پروازوں کی منسوخی اور تاخیر سے روانگی مشرقی وسطیٰ میں کشیدگی اور برطانیہ میں ریڈار سسٹم میں خرابی بتائی گئی۔











