لاہور (پنجاب پوسٹ) بھارت میں مسلم شناحت کے حامل شہروں ،عمارتوں یار سڑکوں کے نام تبدیل کا جا رہا ہے لیکن پنجاب حکومت اصل تاریخ کو بحال کر رہی ہے۔ اسی سلسلے میں پی ایچ اے نے لاہور کے تاریخی نہرو باغ کی تزئین و آرائش کا فیصلہ کیا ہے۔
نہرو باغ کا نام برصغیر کی تاریخ کی اہم سیاسی شخصیت جواہر لال نہرو سے منسوب ہے۔دسمبر 1929 میں لاہور میں کانگریس کا تاریخی اجلاس جواہر لال نہرو کی زیرِ صدارت اسی باغ میں منعقد ہوا تھا۔ اجلاس میں ہندوستان کی مکمل آزادی کو کانگریس کا مقصد قرار دینے کی قرارداد منظور کی گئی تھی۔
پی ایچ اے کا شعبہ ہارٹی کلچر نہرو باغ میں گھاس، دیدہ زیب موسمی اور سجاوٹی پھول لگائے جائیں گے۔جبکہ شعبہ انجینئرنگ نہرو باغ میں فوارے، نائٹ لائٹس اور بچوں کے لیے جھولے نصب کرے گا۔
پی ایچ اے نہرو باغ میں کرکٹ شائقین کے لیے عالمی معیار کا پویلین بھی تعمیر کرے گا۔
ڈی جی پی ایچ اے کی جانب سے نہرو باغ کی تاریخی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی بحالی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں، نہرو باغ کی بحالی سے شہریوں کو بہترین تفریحی اور صحت مندانہ سہولیات میسر آئیں گی،











