صادق آباد (پنجاب پوسٹ) بنگلہ منٹھار کے نواحی علاقے چک نمبر 182 پی میں گھریلو ناچاقی پر ایک خاتون نے اپنے چار بچوں سمیت گلن نہر میں چھلانگ لگا دی۔ ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بحفاظت نکال لیا، تاہم چاروں بچے نہر میں ڈوب گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سی سی ڈی کی بڑی کامیابی، اب تک کتنے بچے بحفاظت والدین کے سپرد کیے؟
ڈوبنے والے بچوں میں 10 سالہ علی حسن، 7 سالہ طیبہ بی بی، 4 سالہ ریحان علی اور 2 سالہ آیان علی شامل ہیں۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور تھانہ منٹھار پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بچوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔













