صوبائی وزیر معدنیات سرگودھا میں ایشیا کی سب سے بڑی اسٹون کریشنگ مارکیٹ میں 42 کروڑ 40 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ ڈرین کا افتتاح

سرگودھا ( پنجاب پوسٹ ) صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی خان گورچانی نے ایشیا کی سب سے بڑی سٹون کریشنگ مارکیٹ میں 42 کروڑ 40 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی ڈرین کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں ارکانِ پنجاب اسمبلی رانا منور غوث اور میاں اکرام الحق بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

تقریب میں سیکرٹری معدنیات پنجاب پرویز اقبال، کمشنر سرگودھا حافظ شوکت علی، ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری، ڈائریکٹر جنرل معدنیات، اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی اکمل چوہدری، لیز ہولڈرز، ٹھیکیدار، مزدور برادری اور علاقے کے معززین نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی خان گورچانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سرگودھا میں 43 ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چک نمبر 116، 123 اور 126 جنوبی میں بارشی پانی کی مؤثر نکاسی کے لیے تعمیر کی گئی ڈرین سے سٹون کریشنگ مارکیٹ اور ملحقہ دیہات کو نمایاں ریلیف ملے گا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت معدنیات کے شعبے کی ترقی، ماحول دوست اقدامات اور مزدوروں کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ مزدوروں کے بچوں کے لیے قائم سکول کو اپ گریڈ کیا جائے گا جبکہ ڈسپنسری کو جدید طبی سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا تاکہ مزدوروں اور ان کے اہلِ خانہ کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے