پنجاب میں مفت اور معیاری تعلیم کے نئے دور کا آغاز, نواز شریف سکول آف ایمیننس میں داخلوں کیلئے 71 ہزار سے زائد درخواستیں

لاہور( پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے تعلیمی وژن کے تحت صوبے میں "نواز شریف سکول آف ایمیننس” منصوبے کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ آج پنجاب میں تعلیم کے حوالے سے ایک تاریخی دن ہے، کیونکہ آج سے نواز شریف سکول آف ایمیننس کا باضابطہ افتتاح اور تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل عبور کر رہا ہے۔رانا سکندر حیات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز ہر ڈویژن کا دورہ کر کے خود سکول آف ایمیننس کا افتتاح کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کا ایک اور عالمی اعزاز، صوبائی وزیر سردار رمیش اروڑہ بڑے ایوارڈ سے نوازا گیا

انہوں نے کہا کہ آج وزیراعلیٰ کے مفت اور معیاری تعلیم کی فراہمی کے وعدے کی عملی تکمیل کا دن ہے۔وزیر تعلیم نے بتایا کہ صوبے کے 65 نواز شریف سکول آف ایمیننس میں داخلوں کے لیے 71 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جو اس منصوبے پر والدین کے بھرپور اعتماد کا اظہار ہیں۔

ان کے مطابق عوامی دلچسپی کا یہ ایک ریکارڈ ہے اور کئی سکولوں میں ایک ایک نشست پر متعدد طلبہ ویٹنگ لسٹ میں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ سکول آف ایمیننس میں بڑی تعداد میں درخواستیں سرکاری تعلیمی اداروں پر عوام کے بحال ہوتے اعتماد کا ثبوت ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سکول عالمی معیار کے مطابق قائم کیے گئے ہیں اور انہیں متوسط طبقے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، تاہم اعلیٰ طبقے کے والدین بھی اپنے بچوں کو ان سکولوں میں داخل کروانے کے خواہاں ہیں۔رانا سکندر حیات نے کہا کہ داخلوں کا عمل مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سکول آف ایمیننس کا دائرہ کار مرحلہ وار تمام اضلاع تک بڑھایا جا رہا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق جلد ہی صوبے بھر میں 300 نواز شریف سکول آف ایمیننس مکمل کر کے فعال کر دیے جائیں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے