پنجاب کا ایک اور عالمی اعزاز، صوبائی وزیر سردار رمیش اروڑہ بڑے ایوارڈ سے نوازا گیا

لاہور( پنجاب پوسٹ ) آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں آسٹریلین پاکستان بزنس کمیونٹی کی جانب سے صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کے اعزاز میں استقبالیہ عشائیہ منعقد کیا گیا، جہاں انہیں اقلیتوں کی فلاح، بین المذاہب ہم آہنگی اور عوامی روابط کے فروغ میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں آسٹریلین پاکستان بزنس کمیونٹی ایوارڈ سے نوازا

تقریب میں آسٹریلوی پاکستانی بزنس کمیونٹی نے سردار رمیش سنگھ اروڑہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تعلقات، بین المذاہب ہم آہنگی، عوامی روابط اور دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے اس اعزاز کو اپنی ذات کے بجائے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اقلیت دوست پالیسیوں اور وژن کا اعتراف قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی قیادت میں پنجاب میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ، مذہبی آزادی اور فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات عالمی سطح پر سراہے جا رہے ہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سڈنی میں ملنے والا یہ اعزاز نہ صرف پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرتا ہے بلکہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن پر عالمی اعتماد اور پذیرائی کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ، مساوی مواقع کی فراہمی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے تاریخی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، جن کے مثبت نتائج بین الاقوامی سطح پر بھی نمایاں ہو رہے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے