لاہور ( پنجاب پوسٹ) ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ائیرپورٹ پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی انسانی اسمگلنگ کی مشتبہ کوشش ناکام بنا دی ہے۔
قطر ایئرویز کی پرواز QR617 کے ذریعے وزٹ ویزوں پر کینیا اور نیپال جانے والی دو خواتین مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا
یہ بھی پڑھیں : ایف آئی اے کی بروقت کوششیں، ایران میں لاپتہ پاکستانیوں میں سے 2 بازیاب، نوجوان ڈی جی ایف آئی اے کے مشکور
حافظہ مشعل عباس اور شہر بانو نامی خاتون مسافروں کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران پروفائلنگ کی بنیاد پر مشکوک قرار دیتے ہوئے ویریفیکیشن کاؤنٹر منتقل کیا گیا۔
ابتدائی انکوائری کے دوران معلوم ہوا کہ دونوں خواتین کو مبینہ طور پر سوشل میڈیا کے ذریعے ایجنٹس نے بیرونِ ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر بھرتی کیا۔
ایجنٹس نے بھاری رقوم کے عوض ان کے سفری دستاویزات کا انتظام کیا۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب سے دو انسانی سمگلر گرفتار، ایف آئی اے نے کیسے قابو کیا؟
ابتدائی شواہد سے شبہ ظاہر ہوا کہ خواتین کو جنسی استحصال، اعضاء کی غیر قانونی تجارت یا آن لائن فراڈ نیٹ ورکس میں استعمال کرنے کی غرض سے بیرونِ ملک منتقل کیا جا رہا تھا۔
دونوں مسافروں کے پاسپورٹس اور موبائل فونز تحویل میں لے کر ایجنٹوں کی نشاندہی اور مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل (AHTC) ملتان کے سپرد کر دئے گئے














