لاہور( پنجاب پوسٹ ) ایف آئی اے کی بروقت کوششیں رنگ لے آئیں۔
ایران میں مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے پاکستانی شہریوں کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے
یہ بھی پڑھیں :ڈنکی مافیا کے خلاف شکنجہ، 12 نوجوانوں کے کیس میں 3 مقدمات درج
ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور اور ایف آئی اے لنک آفس ایران کی مربوط کوششوں کے نتیجے میں ایران میں لاپتہ ہونے والے پاکستانیوں میں سے 2 پاکستانی شہری بحفاظت پاکستانی سفارت خانہ، تہران پہنچ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے 12 نوجوان انسانی سمگلر کے ہاتھوں کیسے پھنسے؟ درد ناک تفصیلات سامنے آ گئیں
ان نوجوانوں کے نام طلحہ اور شہزاد ہیں، اور ان کا تعلق لاہور کے علاقے گاؤں پسین سے ہے۔
دونوں شہریوں نے بروقت معاونت اور مسلسل کوششوں پر ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور، ایف آئی اے لنک آفس ایران اور دیگر متعلقہ ایف آئی اے حکام کا دلی شکریہ ادا کیا۔








