ڈنکی مافیا کے خلاف شکنجہ، 12 نوجوانوں کے کیس میں 3 مقدمات درج

لاہور (پنجاب پوسٹ) ڈنکی لگا کر 12 نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے تین مقدمات درج کر لیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی آر نمبر 672/26، 673/26 اور 674/26 درج کر لی گئی ہیں۔ مقدمات میں مرکزی ملزم عامر سمیت متعدد نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزم عامر کا تعلق لاہور کے علاقے بصیر گاؤں سے ہے، جبکہ 12 نوجوانوں میں سے 7 بھی اسی علاقے کے رہائشی ہیں۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک موجود افراد کے اہل خانہ سے لاکھوں ڈالر تاوان طلب کیے جانے کی اطلاعات پر بھی ایف آئی اے متحرک ہو گئی ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، تاہم ابتدائی تحقیقات کے مطابق مرکزی ملزم ملک سے باہر موجود ہے، جبکہ اس کے رشتہ داروں کی تلاش لاہور سمیت مختلف اضلاع میں جاری ہے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور محمد علی ضیا کا کہنا ہے کہ معصوم اور سادہ لوح شہریوں کو ڈنکی کے ذریعے بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دے کر ان کی جانوں سے کھیلنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے