گورنر پنجاب نے کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی کے سالانہ بجٹ اور اہم پالیسیوں کی منظوری دے دی

لاہور (پنجاب پوسٹ) گورنر پنجاب و چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سردار سلیم حیدر خان نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز اور فیکلٹی اراکین نے ان کا استقبال کیا۔
دورے کے دوران گورنر پنجاب نے یونیورسٹی میں جدید پوسٹ مارٹم رومز اور سووینئر شاپ کا افتتاح کیا اور مختلف میڈیکل شعبہ جات کا معائنہ بھی کیا۔
بعد ازاں گورنر پنجاب کی زیرِ صدارت کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا 19واں سینیٹ اجلاس منعقد ہوا، جس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ، نظرثانی شدہ بجٹ 2025-26، ہائر ایجوکیشن کمیشن کی پروفیسر آف پریکٹس پالیسی، Meritorious Professor پالیسی سمیت متعدد اہم انتظامی اور تعلیمی فیصلوں کی متفقہ منظوری دی گئی۔
اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ملک کی ممتاز طبی درسگاہ ہے، جس نے طبی تعلیم اور تحقیق کے فروغ میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، جبکہ تعلیمی اداروں میں میرٹ کا نفاذ، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی اور طبی تعلیم کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔


انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ ٹیکنالوجی اور انٹرپرینیورشپ کے شعبوں میں آگے بڑھیں، جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ طلبہ کو صاف ستھرا ماحول اور معیاری ہاسٹل سہولیات فراہم کرے۔ گورنر پنجاب نے ادارے کی ترقی اور جدید طبی تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کا بھی یقین دلایا۔
پرو چانسلر اور صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صحت کے شعبے میں تاریخی اصلاحات جاری ہیں، جبکہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی طبی تعلیم، تحقیق اور جدت میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہی ہے۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے اجلاس کو بتایا کہ یونیورسٹی نے QS ورلڈ رینکنگ میں نمایاں مقام حاصل کیا، HEC کی جانب سے 93.7 اسکور حاصل کیا، 155 گریجویٹس امریکی ریزیڈنسی پروگرامز میں میچ ہوئے، جبکہ بائیو بینک، جینوم سیکوینسنگ لیب سمیت متعدد جدید منصوبے یونیورسٹی کی عالمی سطح پر کامیابیوں کا ثبوت ہیں۔
اجلاس کے اختتام پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد معین نے چانسلر، پرو چانسلر، سینیٹ اراکین، مہمانوں اور فیکلٹی کا شرکت اور رہنمائی پر شکریہ ادا کیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے