پنجاب بار کونسل کا ریونیو کیس مینجمنٹ سسٹم کے خلاف کل مکمل ہڑتال کا اعلان

لاہور(پنجاب پوسٹ) پنجاب بار کونسل نے محکمہ مال کے نئے آن لائن مقدماتی نظام کے خلاف 16 جولائی کو پنجاب بھر میں مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

پنجاب بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہڑتال کے دوران صوبے بھر کے وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے اور عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بیٹی کی عالمی نمائندگی یقینی، لاہور ہائیکوٹ نے نجیب اللہ خان نیازی کر روس جانے کی اجازت دے دی

بار کونسل نے حکومت سے ریونیو کیس مینجمنٹ سسٹم کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ نئے نظام پر وکلا کے تحفظات دور کیے جائیں۔

سیکرٹری پنجاب بار کونسل کی جانب سے ہڑتال کی کال کا باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے