لاہور ( پنجاب پوسٹ ) لاہور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کے سب انسپکٹر نجیب اللہ خان نیازی کو بیٹی کے ہمراہ روس جانے کی اجازت دے دی ۔نجیب اللہ خان نیازی کی کمسن بیٹی اسوہ مرجان انٹرنیشنل ہارس بیک آرچری مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔
عدالت نے متعلقہ حکام کو حکم دیا کہ نجیب اللہ خان نیازی کو آج ہی این او سی جاری کیا جائے۔جبکہ مقررہ وقت پر این او سی جاری نہ ہونے کی صورت میں امیگریشن حکام کو عدالتی آرڈر پر سفر کی اجازت دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کنزیومر پروٹیکشن کونسلز متحرک، ہزاروں صارفین کو انصاف فراہمی رواں
عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ والد کے کنڈکٹ یا محکمانہ کارروائی کی بنیاد پر بیٹی کو پاکستان کی نمائندگی کے حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔نجیب اللہ خان نیازی نے یقین دہانی کروائی کہ وطن واپسی پر محکمانہ انکوائری کا سامنا کرنے کعیں گے
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے نجیب اللہ خان نیازی کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کیا۔درخواست گزار اور ان کی بیٹی روس میں 16 سے 30 جولائی تک ہونے والے بین الاقوامی مقابلوں میں شریک ہوں گے








