شہدائے پاکستان سے متعلق مبینہ متنازع تقریر، مولانا فضل الرحمان کے خلاف درخواست دائر

لاہور (پنجاب پوسٹ)میں شہدائے پاکستان سے متعلق مبینہ متنازع تقریر پر مولانا فضل الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست شہری محمد وقار نے ایڈووکیٹ مدثر چوہدری کے ذریعے دائر کی، جس میں ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق انہوں نے سوشل میڈیا پر مولانا فضل الرحمان کی ایک تقریر دیکھی جس میں مبینہ طور پر شہداء کے خلاف نامناسب گفتگو کی گئی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس تقریر سے درخواست گزار اور عوام کے جذبات مجروح ہوئے جبکہ شہداء کے ورثاء کی دل آزاری بھی ہوئی۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے