لاہور: 17 ہزار گاڑیوں میں پینک بٹن، اب ایک بٹن دبانے سے پولیس کتنی جلدی پہنچے گی؟

لاہور(پنجاب پوسٹ)چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کا موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ اور سائیڈ مرر کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے آگاہی مہم جاری کرنے کا اعلان کر دیا، کیونکہ ٹریفک حادثات میں زیادہ تر اموات موٹر سائیکل سواروں کی ہوتی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی ٹی او لاہور نے کہا کہ سائیڈ مرر اور اشاروں کا استعمال نہ کرنا حادثات کی بڑی وجوہات میں شامل ہے، جبکہ ہیلمٹ نہ پہننے سے قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہیلمٹ کے استعمال پر سختی کے بعد ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی آئی ہے، تاہم کئی علاقوں میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور میں ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، کتنے افراد گرفتار؟

سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ 17 ہزار گاڑیوں میں پینک بٹن نصب کیا جا چکا ہے، جس کے ذریعے شہری باآسانی 15 پر آڈیو یا ویڈیو کال کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف دیگر اداروں کے تعاون سے اہم چوکوں اور شاہراہوں پر کارروائیاں کر رہی ہے، جبکہ بھکاری مافیا کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا۔

سی ٹی او لاہور نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ہیلمٹ اور سائیڈ مرر کا استعمال یقینی بنائیں، لین ڈسپلن کی پابندی کریں اور ٹریفک قوانین پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے اہم چوکوں پر سیف سٹی کیمرے نصب ہیں اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف ہر ممکن کارروائی جاری رہے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے