لاہور( پنجاب پوسٹ) باٹا پور پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ایس پی کینٹ اختر نواز کی ہدایت پر ایس ایچ او باٹا پور آصف منصب نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر مختلف مقامات پر کارروائیاں کیں، جہاں سے بدنام زمانہ منشیات فروش ریاض اور عامر کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1460 گرام آئس برآمد ہوئی۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ آن لائن لوکیشن کے ذریعے مختلف علاقوں میں نوجوانوں کو منشیات فراہم کرتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے 12 نوجوان انسانی سمگلر کے ہاتھوں کیسے پھنسے؟ درد ناک تفصیلات سامنے آ گئیں
ایس پی کینٹ اختر نواز کے مطابق ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔
انہوں نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او باٹا پور آصف منصب اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت میں دھکیلنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور انہیں قانون کے مطابق کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔








