پنجاب اسمبلی میں چینی نوجوان سفارتکاروں کا خیرمقدم، پاک چین دوستی کے فروغ پر زور

لاہور (پنجاب پوسٹ) چینی نوجوان سفارتکاروں کے وفد نے پنجاب اسمبلی کا دورہ کیا، جہاں چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے وفد کا استقبال کیا۔ وفد کی قیادت لاہور میں چین کے قونصل جنرل سن یان نے کی۔
چینی وفد کے اعزاز میں پنجاب اسمبلی میں خصوصی استقبالیہ منعقد کیا گیا، جس کی میزبانی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کی، جبکہ تقریب کا اہتمام ینگ پارلیمنٹیرینز فورم پنجاب اسمبلی کی جانب سے کیا گیا۔


اس موقع پر حنا پرویز بٹ نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی لازوال اور باہمی اعتماد پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان سفارتکار دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
حنا پرویز بٹ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان پارلیمانی، سفارتی اور عوامی سطح پر روابط میں اضافہ خوش آئند ہے، جبکہ دونوں ممالک کے نوجوانوں کے درمیان روابط مستقبل کے تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے