پاکستان(پنجاب پوسٹ)مسلم لیگ (ن) کی رہنما حناء پرویز بٹ نے اپنے بیان میں شہداء کے مقام، ملکی سلامتی اور ریاستی اداروں کے کردار پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کا رتبہ کسی کی زبان درازی یا بے جا تنقید سے کم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ غیر ملکی چندوں اور ڈیزل کی کمائی سے جائیدادیں بناتے ہیں، وہ جنت حاصل نہیں کر سکتے۔
حناء پرویز بٹ نے کہا کہ کوئی ماں معمولی تنخواہ کے لیے اپنے بیٹے کو دوسروں کی حفاظت کے لیے قربان نہیں کرتی اور نہ ہی کوئی باپ صرف مالی فائدے کی خاطر اپنے لختِ جگر کو برفانی چوٹیوں اور دشوار گزار پہاڑوں پر بھیجتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:واشک دہشت گردی کے شہداء کو آخری سلام، سیالکوٹ میں ہر آنکھ اشکبار
ان کے مطابق وطن کا دفاع اور اسلام کی سربلندی ایک جذبہ ہے جسے وہ لوگ نہیں سمجھ سکتے جو قومی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دیتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم کو ایسے عناصر کے خلاف واضح مؤقف اپنانا ہوگا جو ان کے بقول قومی ریڈ لائن عبور کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم کو ایسے "رانگ نمبرز” کو مزید اہمیت دینے کے بجائے ان کے خلاف مضبوط مؤقف اختیار کرنا چاہیے۔














