پنجاب حکومت ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت صوبے کے 12 اضلاع میں 62 بے نظیر نشو و نما سہولت مراکز بنائے گی، عمران نذیر

لاہور ( پنجاب پوسٹ) ورلڈ فوڈ پروگرام کے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر تھامس کونان نے صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر سے ملاقات کی، جس میں پنجاب میں غذائیت، زچہ و بچہ کی صحت اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران بینظیر نشوونما پروگرام (بی این پی) 3.0 کی توسیع کے منصوبے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اکتوبر 2026ء سے پنجاب کے 12 اضلاع، جن میں بھکر، میانوالی، خوشاب، لیہ، ڈی جی خان، مظفرگڑھ، تونسہ، کوٹ ادو، لودھراں، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان شامل ہیں، میں پروگرام کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ان اضلاع میں 62 نئے بینظیر نشوونما سہولت مراکز قائم کیے جائیں گے، جبکہ مستحق خاندانوں کی رجسٹریشن یکم اکتوبر 2026ء سے شروع ہوگی۔

اس موقع پر خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ بینظیر نشوونما پروگرام ماں اور بچے کی غذائیت بہتر بنانے کا ایک مؤثر پلیٹ فارم ہے اور بچوں میں نشوونما کی کمی، یعنی اسٹنٹنگ، کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سرگودھا کا نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی جلد مکمل فعال ہوگا، سیکرٹری صحت

انہوں نے غذائیت کے شعبے میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ ماں اور بچے کی بہتر غذائیت ہی ایک صحت مند معاشرے کی بنیاد ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب میں غذائیت اور بنیادی صحت کی سہولیات کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔

اجلاس میں بینظیر نشوونما پروگرام کے مؤثر نفاذ اور سروس ڈیلیوری نظام کو مزید بہتر بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے