سرگودھا کا نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی جلد مکمل فعال ہوگا، سیکرٹری صحت

لاہور (پنجاب پوسٹ) سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کا دورہ کیا، جہاں چیف ایگزیکٹو آفیسر میجر جنرل خرم شہزاد، ڈائریکٹر ہسپتال بریگیڈیئر آصف چیمہ اور آئی ڈیپ کے متعلقہ افسران نے انہیں ہسپتال میں جاری تعمیراتی کاموں، طبی سہولیات اور آپریشنل تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہسپتال کے تمام شعبہ جات مکمل ہو چکے ہیں جبکہ جدید طبی آلات کی تنصیب کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ کیتھ لیبز مکمل فعال ہیں، چار آپریشن تھیٹرز مکمل کیے جا چکے ہیں، جدید پیتھالوجی لیبارٹری تیار ہے، گاما کیمرہ نصب کر دیا گیا ہے جبکہ ای ٹی ڈی کی تنصیب بھی مکمل کر لی گئی ہے۔
مزید بتایا گیا کہ ہسپتال کے او پی ڈی میں روزانہ ڈیڑھ سو سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا جا رہا ہے، جبکہ ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر طبی عملے کی بھرتی کا عمل بھی جاری ہے۔


سیکرٹری صحت عظمت محمود نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا، تعمیراتی معیار، طبی سہولیات اور جاری پیش رفت کا جائزہ لیا اور منصوبے پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر عظمت محمود نے کہا کہ صوبے میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا جدید ترین طبی آلات اور اعلیٰ معیار کی سہولیات سے آراستہ ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ ہوگا۔ اس ادارے میں نہ صرف سرگودھا بلکہ خوشاب، میانوالی، بھکر اور گردونواح کے اضلاع کے شہریوں کو دل کے امراض کے علاج کی معیاری سہولیات اپنے علاقے میں میسر آئیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے