لاہور (پنجاب پوسٹ) پولیس کو موصول ہوگئی ہے، پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں واقعہ خودکشی قرار دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے گلے پر رسی کے نشانات پائے گئے جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی کے شواہد سامنے نہیں آئے۔ مزید برآں، بچی کے جسم پر تشدد کے کوئی نشانات بھی نہیں ملے۔
یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز: وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کا عالمی تشخص مضبوط ہو رہا ہے
ذرائع کے مطابق بچی کے جسم کے اعضاء فرانزک تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں، جبکہ جائے وقوعہ سے ملنے والی رسی بھی فرانزک لیبارٹری میں جمع کرا دی گئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ نعیمہ اس سے قبل بھی دوپٹے کے ذریعے خودکشی کی کوشش کر چکی تھی۔ حکام کے مطابق حتمی حقائق فرانزک رپورٹ سامنے آنے کے بعد واضح ہوں گے۔
یاد رہے کہ 12 سالہ نعیمہ کی ہلاکت کا مقدمہ اس کے والد عدنان کی مدعیت میں تھانہ اچھرہ میں درج ہے۔








