گوجرانوالہ: فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت گوشت پکڑ لیا، پہلوانوں کیلئے گوشت کہاں لے جایا جارہا تھا؟

گوجرانوالہ( پنجاب پوسٹ) گوجرانولہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت گوشت کی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دو غیرقانونی سلاٹر ہاؤس سیل کر دیے، جبکہ سات من سے زائد مضر صحت گوشت تلف کر کے دو مقدمات بھی درج کرا دیے۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر میٹ سیفٹی ٹیموں نے گکھڑ اور چن دا قلعہ میں کارروائیاں کیں۔ جلیل ٹاؤن میں قائم غیرقانونی مذبحہ خانے سے 100 کلو مضر صحت گوشت برآمد کر کے تلف کیا گیا، جبکہ گکھڑ کے نواحی گاؤں لنگیانوالا میں بیمار جانور کا 180 کلو گوشت بھی قبضے میں لے کر تلف کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں صاف پانی منصوبہ تیز، خراب پانی والے علاقوں کے لیے بوٹلنگ پلانٹس فعال

ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق موقع پر موجود ویٹرنری اسپیشلسٹ نے گوشت کا تفصیلی معائنہ کیا، جس کے بعد اسے انسانی صحت کے لیے مضر قرار دیتے ہوئے کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر شہریوں کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے صوبہ بھر میں بلاامتیاز چیکنگ اور کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے