لاہور (پنجاب پوسٹ) گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر سے نئے نعینات آئی جی جیل خانہ جات میاں سالک جلال نے لاہور میں ملاقات کی۔ گورنر پنجاب نے آئی جی جیل خانہ جات کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں جرائم بے قابو،6 ماہ میں 43 ہزار سے زائد وارداتیں
آئی جی جیل خانہ جات نےگورنر پنجاب کو جیل میں قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر بریفنگ دی۔گورنر نے کہا کہ جیلوں میں سزا کاٹنے والے قیدی بنیادی انسانی حقوق کے مستحق ہیں، قیدیوں کی اصلاح اور انہیں معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کے لئے خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، جیلوں میں قیدیوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن وسائل کو یقینی بنایا جائے۔









