لاہور (پنجاب پوسٹ) رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران قتل، ڈکیتی، اغوا، زیادتی اور چوری سمیت 43 ہزار 374 جرائم کی وارداتوں کے مقدمات درج کیے گئے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق اس عرصے میں 141 قتل، 249 اقدامِ قتل، 744 ڈکیتی اور ڈکیتی مزاحمت پر 4 افراد کے قتل کے مقدمات درج ہوئے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق خواتین سے جنسی زیادتی کے 414، گینگ ریپ کے 54 جبکہ بچوں کے ساتھ بدفعلی کے 386 مقدمات درج کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں غیر ملکی شہریوں کے تحفظ کے لیے جدید QR پینک بٹن سسٹم متعارف
اسی عرصے میں نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کے اغوا کے 4070 جبکہ کم عمر بچوں کے اغوا کے 1162 مقدمات بھی درج ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق 6 ماہ کے دوران نقب زنی کی 1143، مویشی چوری کی 508 جبکہ چوری کی 28 ہزار سے زائد وارداتوں کے مقدمات بھی درج کیے گئے، جس سے شہر میں جرائم کی صورتحال تشویشناک دکھائی دیتی ہے۔








