واشک دہشت گردی کے شہداء کو آخری سلام، سیالکوٹ میں ہر آنکھ اشکبار

سیالکوٹ( پنجاب پوسٹ ) بلوچستان کے ضلع واشک میں دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والے افراد میں شامل دو شہریوں کی نماز جنازہ سیالکوٹ میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ کے دوران فضا سوگوار رہی، جبکہ اہلِ علاقہ، لواحقین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
شہید قدیر کا تعلق سیالکوٹ کے علاقے بڈیانہ کے گاؤں بٹر بڑھے سے تھا، جبکہ دوسرے شہید حسن کا تعلق پسرور کے علاقے ہیبت پور سے بتایا گیا ہے۔ بلوچستان کے ضلع واشک میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں مجموعی طور پر پانچ افراد شہید ہوئے تھے۔

لواحقین کے مطابق اس افسوسناک واقعے میں شہید ہونے والے افراد میں سے تین آپس میں کزن تھے، جبکہ تیسرے شہید محسن کا تعلق ضلع نارووال سے تھا۔

سیالکوٹ میں ہونے والی نماز جنازہ میں ضلعی انتظامیہ کے افسران، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، اہل علاقہ اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر و حوصلے کی دعائیں کی گئیں۔

دہشت گردی کے اس واقعے پر علاقے میں غم و غصے کی کیفیت پائی جا رہی ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

نماز جنازہ کے بعد شہداء کو آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپردِ خاک کر دیا گیا، جبکہ اہل خانہ اور عزیز و اقارب اپنے پیاروں کی جدائی پر غمزدہ نظر آئے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے