پنجاب میں صاف پانی منصوبہ تیز، خراب پانی والے علاقوں کے لیے بوٹلنگ پلانٹس فعال

پنجاب حکومت(پنجاب پوسٹ) نے صوبے کے خراب اور آلودہ پانی سے متاثرہ علاقوں میں شہریوں کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں صاف پانی منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، جس میں بوٹلنگ پلانٹس، واٹر فلٹریشن پلانٹس اور کلسٹر بیسڈ واٹر سپلائی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔ اجلاس میں متعلقہ اضلاع میں خراب یا بند واٹر فلٹریشن پلانٹس کی فوری بحالی اور صاف پانی کی فراہمی کو ترجیح دینے پر زور دیا گیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ خوشاب، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور رحیم یار خان میں بوٹلنگ پلانٹس تیار کر لیے گئے ہیں، جبکہ خراب پانی والے علاقوں تک صاف پانی کی بوتلیں خصوصی ٹرکوں کے ذریعے پہنچائی جائیں گی۔ خوشاب بوٹلنگ پلانٹ کی ڈیجیٹل رپورٹ بھی پیش کی گئی، جس کے مطابق پلانٹ فی گھنٹہ 50 ہزار بوتلیں تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے