پنجاب اسمبلی میں مولانا فضل الرحمان کے خلاف قرارداد جمع، پاک فوج سے متعلق بیانات کی مذمت

لاہور(پنجاب پوسٹ)پنجاب اسمبلی میں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رکن اسمبلی شعیب صدیقی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف ایک قرارداد جمع کرا دی ہے، جس میں پاک فوج اور قومی سلامتی کے اداروں سے متعلق ان کے مبینہ بیانات کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ قرارداد میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ قومی سلامتی کے اداروں کو سیاسی تنقید کا نشانہ بنانا غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل ہے اور اس سے قومی یکجہتی اور ریاستی مفادات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات قومی مفاد کے منافی ہیں اور ایسے بیانیے سے دشمن قوتوں کو فائدہ پہنچنے کا خدشہ ہوتا ہے۔ قرارداد میں پاک فوج اور دیگر سکیورٹی اداروں کی ملکی دفاع، امن و استحکام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دی گئی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ایم پی اے شعیب صدیقی نے کہا کہ پوری قوم اپنے دفاعی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے وقار کا تحفظ ہر شہری کی قومی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قومی اداروں کے وقار کو مجروح کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق فوری کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ ریاستی اداروں کے احترام اور قومی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

WhatsApp Image 2026 07 14 at 1.05.52 PM 1

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے