لاہور، مقامی واٹر پارک میں حفاظتی اقدامات کے باوجود 9 سالہ بچی کیسے ڈوبی ؟

لاہور ( پنجاب پوسٹ) باٹا پور میں نو سالہ بچی نہاتے ہوئے کھلے گڑ میں بہہ گئی۔ مقامی واٹر پارک میں نہاتے ہوئے لڑکی جان سے گئی ۔
پولیس حکام کے مطابق بچی کی لاش سوئمنگ پول سے بہتے ہوئے گٹر سے برآمد ہوئی، پولیس نے لاش قبضے میں لے لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : خوش قسمتی یا معجزہ؟لاہور 3 افراد نہر میں گرنے کے باوجود کیسے محفوظ رہے؟
عینی شاہدین کے مطابق واٹر پارک کا وقت ختم ہونے کے بعد بچے پول میں موجود تھے جبکہ واٹر پارک انتظامیہ نے پانی نکالنا شروع کردیا۔ پانی کے دباؤ کی وجہ سے بچی ڈرین لائن میں چلی گئی۔
باٹا پورمیں سوزو واٹر پارک میں نہاتے ہوئے بچی ڈوب گئی۔ 9 سالہ رامین فاطمہ گھرکی ہسپتال میں دم توڑ گئی۔موبائل ویڈیو میں متوفیہ سوئمنگ پول میں نہاتی دکھائی دیتی ہے۔


پولیس کے مطابق گھوڑے شاہ کی رہائشی بچی اہل خانہ کے ہمراہ سوزو واٹر پارک گئی تھی، سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے بچی ڈوب گئی، تلاش کرنے پر پانی کے ہال سے ملی، متاثرہ بچی کو طبی امداد کیلئے گھرکی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکی، پولیس کاکہنا ہے کہ شواہد اور اہل خانہ کے بیانات کی روشنی میں مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے