خوش قسمتی یا معجزہ؟لاہور 3 افراد نہر میں گرنے کے باوجود کیسے محفوظ رہے؟

لاہور( پنجاب پوسٹ) آغاز انڈر پاس مغلپورہ سے جانب بیجنگ انڈر پاس ایک کار بے قابو ہو کر نہر میں جا گری۔ کار میں سوار تینوں افراد اپنی مدد آپ کے تحت بحفاظت نہر سے باہر نکل آئے۔ حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان لاہور ٹریفک پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ٹریفک پولیس موقع پر پہنچ گئی، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے فوری اقدامات کیے گئے جبکہ دوسری گاڑی بھی موقع پر موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ذاتی رنجش یا منصوبہ بندی؟ والٹن روڈ پر خاتون کو زندہ جلانے کی کوشش

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے نہر میں گری گاڑی کو فوری طور پر کرین کے ذریعے نکالنے کے احکامات جاری کیے، جس پر ریسکیو آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت بھی جاری کر دی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے