گجرات،مون سون سے قبل ڈی سلٹنگ تیز، سیکرٹری ہاؤسنگ کی ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت…

گجرات (پنجاب پوسٹ) پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام پر تیز رفتار عملدرآمد جاری ہے، اس سلسلے میں سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے گجرات کا دورہ کیا اور جاری منصوبوں کے ساتھ مون سون سے قبل ڈی سلٹنگ سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی بھی ان کے ہمراہ تھیں، جبکہ ایم ڈی واسا گجرات کاشان حفیظ بٹ نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام اور ڈی سلٹنگ آپریشنز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے ہدایت کی کہ تمام مشینری اور آلات فیلڈ میں موجود اور مکمل طور پر فعال رکھے جائیں، جبکہ کھدائی شدہ مقامات کو بروقت بھر کر بحال کیا جائے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مون سون کے دوران تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو مکمل استعداد کے ساتھ فعال رکھا جائے۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز، مشینری اور عملہ ہر وقت ہائی الرٹ رہے تاکہ بارشوں کے دوران نکاسیٔ آب میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔ نورالامین مینگل نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق مون سون سے قبل تمام حفاظتی اور انتظامی اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں۔

سیکرٹری ہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ شہریوں کو بارشوں کے دوران بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، جبکہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تمام منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام ڈرینز، نالوں اور سیوریج نظام کی صفائی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے