کشمیر کے بعد پنجاب کے حلقوں میں بھی استحکام پاکستان، ایل اے-41 ویلی ٹو میں اہم شخصیات کا حمایت کا اعلان

لاہور (پنجاب پوسٹ ) ایل اے-41 ویلی ٹو میں سیاسی و سماجی شخصیات نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے بڑی تعداد میں شمولیت اختیار کر لی۔ ڈار برادری اور نوجوانوں کی نمایاں تعداد کی شمولیت کو مقامی سیاست میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ پیش رفت ایل اے-41 ویلی ٹو کے امیدوار سعید احمد ڈار کی قیادت میں ہونے والی ملاقات کے دوران سامنے آئی، جہاں مختلف سیاسی رہنماؤں نے آئی پی پی پنجاب کے صدر رانا نذیر احمد خان اور جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی محمد شعیب صدیقی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آئی پی پی اوورسیز چیپٹر کے سربراہ مخدوم سید طارق محمود الحسن اور لاہور کے صدر بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران زیغم راجپوت، ملک منان، ملک طلحہ، ملک فاروق اور معیز ڈار نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، جبکہ جاوید ڈار، حاجی اصغر ڈار، طارق بٹ اور فرمان بٹ نے بھی پارٹی کی حمایت اور شمولیت کا اظہار کیا۔ نئے شامل ہونے والوں نے پارٹی صدر عبدالعلیم خان اور قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

اس موقع پر صدر آئی پی پی پنجاب رانا نذیر احمد خان نے کہا کہ عوام کی بڑی تعداد کا پارٹی پر اعتماد خوش آئند ہے اور یہ اعتماد پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ثبوت ہے۔ مخدوم سید طارق محمود الحسن نے کہا کہ نئی شامل ہونے والی شخصیات پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں۔

جنرل سیکرٹری آئی پی پی پنجاب محمد شعیب صدیقی نے کہا کہ نوجوان پاکستان کی اصل طاقت ہیں اور انہیں ساتھ لے کر آگے بڑھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے اعتماد کو خدمت، دیانت اور کارکردگی کے ذریعے مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے