لاہور (پنجاب پوسٹ) سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت انفارمیشن بیورو کا اجلاس پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا ۔ اس اجلاس میں جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے بھی شرکت کی۔سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے صدر کو انفارمیشن بیورو کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔
اجلاس میں ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری وسطی پنجاب احسن رضوی ،ڈویژنل و ڈسٹرکٹ سیکرٹری اطلاعات عبد الرزاق سلیمی،تنویر بخآری،فائزہ ملک،احمد گھمن،رائے راشد ایڈوکیٹ،صہیب مشتاق اعوان،ڈاکٹر فیصل چودھری،راجہ تصور عباس،رانا ذوالفقار،عمائمہ افتخار،آفتاب حیدر،سعود سعید عاطف خان،ارمغان خالد،طلال زلفی سانول سائیں ،ہمایوں مجید، مقبول احمد ،شاہد سلیم نوناری، کامران بلوچ ،ارشد نیاز، طلحہ سلیم اور مہر ارشد حسین بھی شریک ہوئے۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آج کے دور میں سوشل میڈیا ایک طاقتور ہتھیار بن چکا ہے اور مسلسل رابطے،محنت اور ٹیم ورک سے ہم پارٹی بیانیوں کو عوام تک پہنچا سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ بی بی شہید کی سیاست نے ہمیں برداشت باہمی احترام اور جمہوری اقدار کو مقدم رکھنا سکھایا۔
حسن مرتضی نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف شہزاد سعید چیمہ انفارمیشن بیورو کو بہتر بنانے کے لیے اچھا کام کر رہے ہیں اور پارٹی مفاد اور تنظیمی مضبوطی کو ہمیشہ مدنظر رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی 76 فیصد نوجوان آبادی مستقبل کے بارے میں پُرامید، یو این ایف پی اے رپورٹ
شہزاد سعید چیمہ نے اگست میں راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژن میں ورکشاپس کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔ستمبر میں فیصل آباد ڈویژن اور آخر میں لاھور رورل ڈویژن کی ورکشاپ ہو گی۔انہوں نے کہا کہ دسمبر میں چیئرمین بلاول بھٹو کو گرینڈ انفارمیشن پروگرام میں مدعو کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ الائیڈ ونگز کو سوشل میڈیا اور انفارمیشن سرگرمیوں میں مزید مؤثر انداز میں شامل کیا جائے گا اور ٹوئٹر سپیس میں احمد گھمن کی ٹیم فعال کردار ادا کر رہی ہے۔
احسن رضوی نے کہا کہ انفارمیشن کا نظام دو طرفہ رابطے پر مبنی ہونا چاہیے۔اور پیپلز پارٹی کا موثر بیانیہ عوام تک پہنچانا ضروری ہے۔انہوں نے احمد گھمن کی سوشل میڈیا ٹیم کی بہترین کارکردگی کو سہراتے ہوئے کہا کہ سیاسی مخالفین کے پروپیگنڈے کا بر وقت اور مؤثر جواب دیا جا رہا ہے۔
اجلاس میں ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ سیکرٹریز اطلاعات نے مختلف تجاویز پیش کی۔ جس میں رائٹ مین فار دی رائٹ جاب کے تحت اہل، متحرک اور باصلاحیت کارکنوں کو انفارمیشن سیکرٹری بنایا جائے۔ایسے افراد کو آگے لایا جائے جو ٹوئٹر سمیت دیگرسوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فعال کارکنوں کو آگے لانے،بر وقت معلومات کا تبادلہ کرنے اور کوآرڈینیشن کو بہتر بنانے پر زور دیں گے۔
پارٹی مؤقف اور سرگرمیوں کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کے لیے انفارمیشن بیورو کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ جبکہ ذمہ داران کے چیک اینڈ بیلنس کا مؤثر نظام بھی قائم کیا جائے گا














