پاکستان کی 76 فیصد نوجوان آبادی مستقبل کے بارے میں پُرامید، یو این ایف پی اے رپورٹ

اسلام آباد: (پنجاب پوسٹ) عالمی یومِ آبادی کے موقع پر یونائیٹڈ نیشن پاپولیشن فنڈ (UNFPA) نے پاکستان سے متعلق اپنی رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق ملک کی 76 فیصد نوجوان آبادی مستقبل کے حوالے سے پُرامید ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی آبادی تقریباً 25 کروڑ 72 لاکھ تک پہنچ چکی ہے، جبکہ ملک کی ایک تہائی آبادی کی عمر 10 سے 24 سال کے درمیان ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے مواقع، فیصلوں اور صلاحیتوں پر منحصر ہے۔ تاہم 53 فیصد نوجوان سکیورٹی، معاشی مشکلات اور عدم مساوات کے باعث پریشانی کا شکار ہیں، جبکہ دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ کی محدود رسائی نوجوانوں کے لیے مزید چیلنجز پیدا کر رہی ہے۔


رپورٹ میں زور دیا گیا ہے کہ نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کیا جائے اور انہیں باعزت روزگار کے بہتر مواقع فراہم کیے جائیں۔ رپورٹ کے مطابق آبادی کی پالیسی صرف آبادی میں اضافے یا کمی تک محدود نہیں بلکہ بنیادی انسانی حقوق اور آزادانہ انتخاب کو یقینی بنانے کا نام ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے