اٹک کے بچے اعلیٰ تعلیم کیلئے راولپنڈی نہیں جائیں گے، گورنر پنجاب نے یونیورسٹی بنانے کا اعلان کردیا

اٹک (پنجاب پوسٹ) گورنرپنجاب سردارسلیم حیدر خان نے اٹک میں یو نیو سٹی کے قیام کا وعدہ کر دیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اٹک کی عوام کے لیے بہت جلد یونیورسٹی آف اٹک کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ ضلع اٹک کے نوجوان بچے اور بچیوں کو جدید تعلیم حاصل کرنےکے لیے دور دراز نہیں جانا پڑے گا۔ سیاست اپنی جگہ مگر عوامی خدمت کے منصوبے اپنی جگہ۔ پیپلز پارٹی عوامی خدمت کے جذبے سے سیاست کرتی ہے

تفصیلات کے مطابق اٹک کی دو یونین کونسلز براھاما بہاتر اور ملال میں نادرا سینٹرز کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈی جی نادرا سمیت علاقے کی معزز شخصیات اور اٹک کی کثیر تعداد نے شرکت۔جس پر اٹک کے عوام نے خوشی کا اظہار کیا۔

گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان نے مزید کہا کہ میں چیئرمین نادرا کا شکریہ اداکرتا ہوں ۔انہوں نے میرے کہنے پر چار نادرا سینٹرز کی منظوری دی، یونین کونسل ملال اور براھامابہاتر کے لوگوں کو شناختی کارڈ بنوانے کے لیے فتح جنگ نہیں جانا پڑے گا۔

گورنرپنجاب کا کہنا ہے کہ اٹک کے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ وفاکر دیا اور عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے اور دو یونین کونسلز میں نادرا کےفیسیلیٹیشن سنٹرز کے قیام پر میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور چیئرمین نادرا کا شکریہ ادا کرتاہوں۔ امید کرتاہوں کہ آنے والے دنوں میں اٹک کی تمام تحصیلوں میں نادرا آفس کی تمام سہولیات میسر کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ نادرا آفس کے قیام سے غریب آدمی کو نہ صرف سہولت ملے گی بلکہ وفاقی اداروں کا قیام بھی عمل میں آئے گا۔اٹک کے غریب عوام بہت سی محرومیوں کا شکار ہیں۔ آنے والا وقت پیپلزپارٹی کا ہے اور اس ملک کے وزیراعظم بلاول بھٹو ہوں گے۔ گورنرپنجاب نے کہا کہ بلاول بھٹو وزیراعظم بن کر عوامی خدمت کی نئی تاریخ رقم کریں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے