پنجاب میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ، کونسے شہر کی کارکردگی بہترین رہی؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن پنجاب ڈاکٹر کرن خورشید کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پنجاب کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں صوبہ بھر میں پرائس کنٹرول اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری فوڈ سیفٹی نے راولپنڈی، اوکاڑا، بہاولپور، شیخوپورہ اور ملتان کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو سراہا، جبکہ اٹک، مری، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ڈیرہ غازی خان کے متعلقہ افسران کو کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

ڈاکٹر کرن خورشید کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق روٹی، آٹے اور دیگر اشیائے ضروریہ کی مقررہ قیمتوں پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور عوام کو ریلیف کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز کو کنزیومر پروٹیکشن کونسلز کی کارکردگی مزید مؤثر بنانے، جعلی چالان اور موبائل آئی ڈیز کے ذریعے غیرقانونی چیکنگ کی روک تھام کے لیے مؤثر لائحہ عمل اپنانے اور عوامی سہولت کے لیے "قیمت ایپ” کی بہتری سے متعلق سفارشات کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی گئی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے