اسلامی جمعیت طلبہ کا ملک گیر "محسنِ انسانیت ﷺ” کوئز مقابلوں کا اعلان، پہلی پوزیشن کے لیے 5 لاکھ روپے انعام

لاہور ( پنجاب پوسٹ) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے ملک گیر سطح پر "محسنِ انسانیت ﷺ کوئز مقابلوں” کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے افتتاحی تقریب تنظیم کے مرکزی ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوئی، جہاں ناظمِ اعلیٰ صاحبزادہ وسیم حیدر نے مرکزی و صوبائی ذمہ داران کے ہمراہ مہم کا افتتاح کیا۔

تنظیم کے مطابق سیرتِ طیبہ ﷺ پر مبنی یہ مقابلے ستمبر سے ملک کے مختلف شہروں میں مرحلہ وار منعقد کیے جائیں گے۔ مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے امیدوار کو 5 لاکھ روپے، دوسری پوزیشن پر 3 لاکھ روپے اور تیسری پوزیشن پر 2 لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا، جبکہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے 100 طلبہ کو خصوصی انعامات اور اعزازی اسناد بھی دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:افغان مہاجرین کا انخلاء، پنجاب سے کتنے مہاجر واپس بھجوائے گئے؟

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ صاحبزادہ وسیم حیدر نے کہا کہ مقابلوں کا مقصد نوجوانوں میں سیرتِ نبوی ﷺ کے مطالعے، کردار سازی اور اخلاقی تربیت کے رجحان کو فروغ دینا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قرآنِ مجید اور اسوۂ رسول اللہ ﷺ سے وابستگی نوجوان نسل کی فکری اور عملی ترقی کی بنیاد ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مقابلوں میں شرکت کے لیے آن لائن رجسٹریشن 20 جولائی سے شروع ہوگی، جبکہ امیدواروں کو اسی پلیٹ فارم پر نصاب، امتحانی طریقۂ کار اور دیگر متعلقہ معلومات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے تعلیمی اداروں، اساتذہ، طلبہ اور والدین سے مہم میں تعاون کی اپیل بھی کی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے