لاہور میں ڈولفن سکواڈ کا کریک ڈاؤن، دو اشتہاریوں سمیت 11 ملزمان گرفتار، آئس بھی برآمد

لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ڈولفن سکواڈ کا کریک ڈاؤن جاری ہے، مختلف کارروائیوں کے دوران 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان میں دو اشتہاری اور چار عادی مجرمان بھی شامل ہیں۔

ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں، جن کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ نشے کی حالت میں لڑائی جھگڑا اور ہلڑ بازی کرنے والے تین ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا، جن کے قبضے سے آئس برآمد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل لاہور کی کاروائی،حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

ترجمان کے مطابق سٹاپ اینڈ سرچ کارروائیوں کے دوران اپنی شناخت چھپانے اور مشکوک حرکات کرنے والے دو ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں ارشد، شاہد، اصغر، رحمان، عرفان اور علی سمیت دیگر شامل ہیں۔

تمام ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ ریس کورس، اچھرہ، باغبانپورہ اور دیگر متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایس پی ڈولفن بلال احمد نے اہلکاروں کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے