لاہور میں ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش کے خلاف کریک ڈاؤن، رواں سال 228 ملزمان گرفتار، مقدمات درج۔

لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور پولیس نے ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے رواں سال 228 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لیے ہیں۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے ہدایت کی ہے کہ ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کا ایس ایچ او فیروز والا پر اظہارِ برہمی، ڈی پی او شیخوپورہ کل ذاتی حیثیت میں طلب

سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش اور ڈالہ کلچر کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی تشہیر کرنے والوں پر بھی کڑی نظر رکھی جائے۔

بلال صدیق کمیانہ کے مطابق شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور پُرامن معاشرے کا قیام لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے