وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے بارے میں کیا کہا؟

لاہور ( پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملالہ یوسفزئی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی تعلیم کے فروغ کے لیے خدمات اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ملالہ یوسفزئی پاکستان کی بیٹی اور دنیا کے لیے امن، علم اور حوصلے کی علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچیوں کی تعلیم کے لیے ملالہ کی جدوجہد دنیا بھر کی نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد عالمی توجہ کا مرکز، او آئی سی کی 9ویں وزارتی کانفرنس برائے خواتین میں کتنے ممالک شریک ہوں گے؟

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملالہ یوسفزئی کا عزم اس بات کا ثبوت ہے کہ علم کی طاقت سے معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے، جبکہ لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے ان کی جدوجہد رائیگاں نہیں جائے گی۔مریم نواز شریف نے کہا کہ ملالہ یوسفزئی نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ لڑکیوں کی تعلیم ہی ترقی، خوشحالی اور پائیدار امن کی ضمانت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے میں بیٹیوں کی تعلیم، حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور تعلیم کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرکے ہر بچی کو تعلیم کے مساوی مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے