⁩ لاہور پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی میں پی ٹی آئی دور حکومت میں کتنی کرپشن ہوئی؟ نئی رپورٹ سامنے آگئی

لاہور (پنجاب پوسٹ) سال 2021-22 کے آڈٹ میں لاہور پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں پر درخت لگانے اور ہارٹیکلچر چارجز کی مد میں واجب الادا 51 کروڑ 38 لاکھ 50 ہزار روپے وصول نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق حکومتی پالیسی کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی لاگت کا ایک فیصد پی ایچ اے کو منتقل کیا جانا لازم تھا، تاہم متعلقہ اداروں سے یہ رقم وصول نہیں کی گئی، جس پر آڈٹ نے اعتراض عائد کیا۔

رپورٹ کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) سے 39 کروڑ 40 لاکھ 60 ہزار روپے جبکہ واسا لاہور سے 10 کروڑ 57 لاکھ 20 ہزار روپے وصول نہیں کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈرگ فری پنجاب: 26 ہزار سے زائد منشیات کے بڑے ڈیلرز اور اسمگلرز گرفتار

آڈٹ حکام نے واجبات کی عدم وصولی کو قواعد و ضوابط اور حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔یہ معاملہ اسپیشل ڈپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی (SDAC) کے اجلاس میں زیر غور آیا، جہاں پی ایچ اے حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ بقایا جات کی وصولی کے لیے ایل ڈی اے اور واسا کو مراسلے جاری کیے جا چکے ہیں، تاہم رقم تاحال وصول نہیں ہو سکی۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون نے وصولیاں مکمل ہونے تک آڈٹ پیرا زیر التوا رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایل ڈی اے اور واسا کو بقایا رقم جلد از جلد پی ایچ اے کے اکاؤنٹ میں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے