ڈرگ فری پنجاب: 26 ہزار سے زائد منشیات کے بڑے ڈیلرز اور اسمگلرز گرفتار

لاہور ( پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے "ڈرگ فری پنجاب” وژن کے تحت پنجاب بھر میں منشیات فروشوں، بڑے ڈیلرز اور اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال صوبے بھر میں منشیات فروشی میں ملوث 26 ہزار 267 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ 25 ہزار 243 مقدمات درج کیے گئے۔

پولیس کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے 13 ہزار 324 کلوگرام چرس، 1251 کلوگرام ہیروئن، 870 کلوگرام آئس، 557 کلوگرام افیون اور 3 لاکھ 79 ہزار لیٹر سے زائد شراب برآمد کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:جعلی اور فینسی نمبر پلیٹس، 1 لاکھ سے زائد جرمانہ کیوں؟

اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں رواں سال 3 ہزار 746 منشیات فروش گرفتار کیے گئے، جبکہ ان کے خلاف 3 ہزار 631 مقدمات درج کیے گئے۔

انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس نے ہدایت کی ہے کہ منشیات کی سپلائی چین میں ملوث تمام عناصر کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سزائیں دلوائی جائیں۔ انہوں نے تعلیمی اداروں کے گردونواح میں منشیات فروشی کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے اور منشیات کی آن لائن خرید و فروخت میں ملوث ملزمان کے خلاف بھی بلاامتیاز سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے