جعلی اور فینسی نمبر پلیٹس، 1 لاکھ سے زائد جرمانہ کیوں؟

لاہور(پنجاب پوسٹ)ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کی ہدایات پر صوبہ بھر میں جعلی، غیر نمونہ اور فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس نے واضح کیا ہے کہ نمبر پلیٹ میں کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ، رد و بدل یا جعلی نمبر پلیٹ کا استعمال قانوناً جرم ہے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق رواں سال پنجاب بھر میں غیر نمونہ، جعلی اور فینسی نمبر پلیٹس استعمال کرنے پر ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد کارروائیاں کی جا چکی ہیں۔ صرف لاہور میں 42 ہزار سے زائد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے ہدایت کی ہے کہ غیر نمونہ اور فینسی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بند کیا جائے اور قانون پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز کو بہترین حکمت عملی اپناتے ہوئے کارروائیوں کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک ون ایپ کے ذریعے جعلی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے، جبکہ کمرشل اور نان کمرشل ہر قسم کی گاڑیوں کی چیکنگ جاری رکھی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نمبر پلیٹ گاڑی کی اصل شناخت ہوتی ہے اور اس شناخت کو چھپانا یا تبدیل کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ محکمہ ایکسائز کی جانب سے جاری کردہ اصل اور معیاری نمبر پلیٹس ہی استعمال کریں اور غیر قانونی یا جعلی نمبر پلیٹس لگا کر اپنے مستقبل کو خطرے میں نہ ڈالیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے