لاہور:محلے دار کی ہمسایہ کے گھر چوری، ملزم کیسے پکڑا گیا؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) نشتر کالونی کے علاقے میں ہمسائے کے گھر چوری کی واردات میں ملوث ملزم کو چوکی سبزی منڈی پولیس نے ضلع قصور سے گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق گھر کا مالک نماز کی ادائیگی کے لیے گھر کا دروازہ کھلا چھوڑ کر گیا تھا۔ اسی دوران ملزم عدنان، جو مبینہ طور پر پہلے گھر کی ریکی کر چکا تھا، گھر میں داخل ہوا اور سونا، نقدی اور لیپ ٹاپ چوری کرکے فرار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:گوجرانولہ:دربار جانے والے زائرین حادثے کا شکار، 3 افراد جان سے گئے، حادثہ کیسے پیش آیا؟

ترجمان کے مطابق پولیس نے جدید تفتیشی ذرائع اور تکنیکی شواہد کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرتے ہوئے ضلع قصور سے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے چوری شدہ لیپ ٹاپ برآمد کر لیا گیا ہے، جبکہ دیگر مسروقہ سامان کی برآمدگی کے لیے تفتیش جاری ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی فوری اطلاع ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر دیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے