گوجرانولہ:دربار جانے والے زائرین حادثے کا شکار، 3 افراد جان سے گئے، حادثہ کیسے پیش آیا؟

گوجرانوالہ(پنجاب پوسٹ) نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاؤں سنیاریانوالہ کے قریب ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ سے پیر وارث شاہؒ کے دربار جنڈیالہ شیر خاں جانے والے زائرین پانچ موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔

سنیاریانوالہ کے قریب سڑک پر پنکچر ہونے کے باعث کھڑے ایک لوڈر مزدا سے چار موٹر سائیکلیں یکے بعد دیگرے پیچھے سے ٹکرا گئیں، جبکہ پانچویں موٹر سائیکل کے سوار بروقت رک جانے کے باعث محفوظ رہے۔حادثے کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ نو افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرین میں 11 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سیالکوٹ میں بجلی کی ٹوٹی تار نے ایک اور جان لے لی، ذمہ دار کون؟

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں بھی قانونی کارروائی کے لیے اسی ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں علی ولد مالک، فیصل ولد فریاد اور حمزہ ولد عمران شامل ہیں، جن کا تعلق ضلع گوجرانوالہ کے علاقے چچھر والی سے ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ سڑک پر کھڑے پنکچر شدہ لوڈر مزدا سے موٹر سائیکلوں کے ٹکرا جانے کے باعث پیش آیا، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے