لاہور( پنجاب پوسٹ) پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ اتھارٹی (پیکٹاء) نے صوبے بھر کے پرائمری سکولوں میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی تعلیم متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق منصوبے کے تحت پانچویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے اے آئی نصاب کی باقاعدہ منظوری دی جا چکی ہے، جبکہ اس مضمون کی تدریس کے لیے ماہرین تعلیم کو کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں صفائی کیلئے اے آئی کا استعمال کیسے کیا جائے گا؟
ابتدائی مرحلے میں اے آئی کو بطور علیحدہ مضمون شامل کیا جائے گا، بعد ازاں سکولوں میں جدید سائنس اور اے آئی لیبز قائم کی جائیں گی۔ تاہم فنڈز کی کمی کے باعث ایک تجویز یہ بھی زیر غور ہے کہ فی الحال اے آئی کے اسباق سائنس کی موجودہ کتابوں میں شامل کر دیے جائیں۔
نصاب کی طباعت کی حتمی منظوری آئندہ بورڈ اجلاس میں متوقع ہے اور منصوبہ ہے کہ نیا نصاب تعلیمی سال 2027 سے نافذ کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں :پنجاب اسمبلی: متعدد بلز اور قراردادیں منظور، تعلیم، صحت اور عوامی مسائل پر اہم فیصلے








