پنجاب میں صفائی کیلئے اے آئی کا استعمال کیسے کیا جائے گا؟

لاہور( پنجاب پوست) لاہور(پنجاب پوسٹ) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں “ستھرا پنجاب” منصوبے کے تحت مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی سمارٹ صفائی نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت صوبہ بھر میں صفائی کے عمل کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب حکومت نے 4 کروڑ افراد تک مفت سفری سہولت کیسے پہنچائی؟: پنجاب میں صفائی کیلئے اے آئی کا استعمال کیسے کیا جائے گا؟


تفصیلات کے مطابق منصوبے کے تحت 40 ہزار گاڑیوں اور 1 لاکھ 76 ہزار ملازمین کی اے آئی بیسڈ نگرانی کی جائے گی، جبکہ اے آئی کیمروں سے لیس موٹر بائکس کے ذریعے کوڑے کرکٹ کی نشاندہی اور ریئل ٹائم مانیٹرنگ ممکن بنائی جائے گی۔ سسٹم کے تحت لائیو امیج کیپچرنگ، ڈیجیٹل میپنگ اور بیٹ سسٹم بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی آپریشن کو مؤثر بنانے کے لیے ویسٹ کلیکشن سینٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا اور آلائشیں ٹھکانے لگانے کے لیے خصوصی بیگز فراہم کیے جائیں گے۔ مقررہ مقامات کے علاوہ کہیں بھی آلائشیں یا کوڑا پھینکنے پر موقع پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ ستھرا پنجاب کے عملے کی فزیکل ویریفکیشن کا 70 فیصد عمل مکمل ہو چکا ہے جبکہ جلد 100 فیصد تکمیل متوقع ہے۔ گھوسٹ ملازمین، غیر حاضری اور ڈیوٹی سے غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔


مزید بتایا گیا کہ ہیلپ لائن 1139 کو سنٹرلائز کر دیا گیا ہے، جبکہ فیلڈ مانیٹرنگ کے لیے نئی موبائل ایپ متعارف کرائی گئی ہے جس کے ذریعے یونین کونسل سطح پر حاضری اور کارکردگی کی تصدیق کی جا سکے گی۔
اجلاس میں ویسٹ ٹو ویلیو پراجیکٹس، مالی معاملات اور اے آئی بیسڈ آپریشنز سے متعلق بھی رپورٹس پیش کی گئیں، جبکہ صوبے کے شہری اور دیہی علاقوں میں یکساں ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم نافذ کرنے پر زور دیا گیا۔
حکام کے مطابق منصوبے کا مقصد صفائی کے نظام کو شفاف، مؤثر اور قابلِ نگرانی بنانا ہے، جبکہ عیدالاضحیٰ کے دوران صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں

مزید پڑھیں: پنجاب، لاک ڈاون میں نرمی، کس شعبے کو اجازت مل گئی؟: پنجاب میں صفائی کیلئے اے آئی کا استعمال کیسے کیا جائے گا؟

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے