فیصل آباد(پنجاب پوسٹ) میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خوراک میں ملاوٹ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے کیمیکل سے آلودہ خشخاش اور دھنیا کی بھاری مقدار برآمد کر لی۔ حکام کے مطابق کارروائی کے دوران 3 ہزار کلوگرام خشخاش اور 800 کلوگرام دھنیا ضبط کیا گیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملزم ایکسپائر شدہ خشخاش اور دھنیا کو خطرناک کیمیکلز سے دھو کر دوبارہ قابلِ فروخت بنانے کی کوشش کر رہا تھا تاکہ اسے مارکیٹ میں سپلائی کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں بجلی چوروں کے گرد گھیرا تنگ، کتنے ہزار گرفتاریاں ہوئی ؟
فوڈ سیفٹی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مضرِ صحت مصالحہ جات کو قبضے میں لے لیا اور مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ خوراک کی خریداری ہمیشہ مستند دکانوں سے کریں اور کسی بھی مشکوک یا غیر معیاری اشیائے خورونوش کی اطلاع فوری طور پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کو دیں۔













